29 نومبر 2014 - 12:21
جوہری مذاکرات، ایران کی سفارتی طاقت کا مظہر

ایران کے معروف سیاسی تجزیہ نگار نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کو تہران کی سفارتی طاقت مظہر قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے  تہران سے شائع ہونے والے اخبار ایران میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ بڑی طاقتوں کے مذاکرات نے ایران کی سفارتی صلاحیتوں کو نمایاں کیا ہے۔

ایران کے معروف تجزیہ نگار نے وضاحت کی کہ ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم نے چند جانبہ اور دو جانبہ مذاکرات کے کئی سیشن کیئے ہیں اور سفارت کاری کے اعلی نمونوں کو دنیا کے سامنے پیش کی ہے۔

حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے مزید کہا کہ یہ سفارتی مقام و منزلت، علاقائی سطح پر بھی اسلامی جہموریہ ایران کی طاقت و قوت کا باعث بنے گا۔

ایران کے اس معروف تجزیہ نگار نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ مسلسل ایک سال کے مذاکرات کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کی توسیع پر منتج ہوئے، لیکن ایران کی مذاکراتی ٹیم نے پر اعتماد طریقے سے عالمی سطح پر ایران کے وقار اور حیثیت کو بحال رکھا ہے۔

.......

/169